نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 269 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 269

ان سے ایک اثرہوا اور دیگر اشیاء پر پڑتا ہے اور ملائکہ کا اثر شہب میں بھی نفوذ کرتاہے۔۲۸نومبر ۱۸۸۵میں ۲۷اور ۲۸نومبر کی درمیانی رات میں غیر معمولی کثرت سے شہب گرے تو اس وقت ہمارے امام ہمام علیہ السلام کو اس نظارہ پر یہ وحی بکثرت ہوئی۔دیکھو صفحہ ۲۳۸۔براہین احمدیہ۔یا احمد بارک اللہ فیک۔ما رمیت اذ رمیت و لٰکن اللّٰہ رمٰی اور اسی کے بعد دمدار ذوالسنین نظر آیا اور ۱۸۷۲ء؁ کی رمی شہب غیر معمولی تھی۔والحمد للّٰہ رب العالمین۔پس یہ اور کل کواکب زینت سماء الدنیا ہیں اور روحانی عجائبات کی علامات ہیں اور نیز ان سے راہ نمائی حاصل ہوتی ہے یہی تین فائدے بخاری صاحب نے اپنی صحیح میں بیان فرمائے ہیں۔اب اس سوال کا جواب ختم کرتے ہیں مگر قبل اس کے کہ ختم کریں آیات ذیل کا بیان بھی مناسب معلوم ہوتاہے۔(الشعرآء : ۲۱۱تا۲۱۳)(الشعرآء : ۲۲۳) اللہ سے دور ہلاک ہونے والی خبیث روحوںکے ذریعہ یہ کلام الٰہی نازل نہیں ہوا اور ان کے مناسب حال بھی نہیں اور ایسا کلام لانے کے لئے و ہ طاقت ہی نہیں رکھتے بے ریب ایسا کلام سننے سے وہ الگ کئے گئے ہیں کیونکہ تمام شیطانی کاموں کا قرآن مجید میں استیصال ہے بھلا شیطان اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارتاہے ؟شیاطین تو ہر ایک کذاب ،مفتری،بہتانی،بدکار پرنازل ہوا کرتے ہیں۔سوال نمبر ۸۲۔رمضان میں رات کوکھایا کرو۔چرند پرند اور کیڑے رات کو آرام کرتے ہیں مگر روزہ دار کو پیٹ کی پڑی۔غرب میں تویہ قانون چل گیا مگر قطب شمالی وجنوبی میں کیا کیا جاوے گا۔الجواب۔انسان چرند پرند نہیں نہ ان پر اور ان کے کاموں پر انسان کے کام چلتے ہیں۔وہ تو وید بھی نہیں پڑھتے کیا انسان بھی نہ پڑھیں۔مگر یہ تو بتاؤ کہ رگوید آوی بھاش بہومکا کے لکھنے والا اتنی