نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 263
اسلامی کتب اور شریعت میں ملک کہتے ہیں اور ان کے اس تعلق و تحریک کو لمۃ الملک کہا گیاہے وہ ملک لطیف اور پاک روحیں ہیں جنہیں قلوب انسانی سے تعلق ہوتاہے اور ہر وقت قلوب کی تحریک میں لگے رہتے ہیں اور ان کے مدمقابل اور ان کی تحریک کے مخالف شیاطین اور ابلیسوں کی روحیں ہیں جوبدی اوربدکاری کی محرک ہیں ا ن کے اس تعلق کانام لمۃ الشیطان ہے۔ایمان بالملائکہ کے معنی اور اس کا فائدہ شریعت اسلام میں حکم ہے کہ فرشتوں پر ایمان لاؤ۔اس کامطلب یہ ہے کہ جب جب وہ تم کو نیکی کی تحریک کریں تو معاً اسی وقت اس نیکی کو کر لو توکہ اس نیکی کے محرک کا تعلق تم سے بڑھے اور وہ زیادہ نیکی کی تحریک دے بلکہ اس کی جماعت کے اور ملائکہ بھی تمہارے اندر نیکی کی تحریکیں کریں اور اگر اس تحریک کونہ مانوںگے تو اس ملک نیکی کے محرک کو تم سے نفرت ہوجائے گی اس لئے ضروری ہوا کہ ملائکہ سے تعلق بڑھاؤ توکہ نیکی کی تحریک بڑھے اور آخر وہ تمہارے دوست بن جاویں۔قرآن کریم میں اس نکتہ کو یوں بیان فرمایا ہے: ۔ (حٰمٓ السّجدہ : ۳۱،۳۲) جن لوگوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر اس اقرار پر پختہ ہوگئے ان پر فرشتے اترتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ نہ ڈرو اور نہ غمگین ہو اور خوشی مناؤ اس جنت کی کہ جس کا تمہیں وعدہ دیاجاتاتھا۔ہم دنیا میں اور آخرت میں تمہارے ساتھی ہیں۔اور فرمایا ہے : (الانفال :۲۵) اور یقین جانو کہ اللہ انسان اور اس کے دل کے درمیان روک ہوجاتا ہے اور اسی کی طرف تم اٹھائے جاؤ گے۔