نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 260
وہ لکھتے ہیں کہ میٹارز آسمان میں سے کرّہ ہوائی میں داخل ہو کرروشن ہوجاتے ہیں۔ایسے ہر روز ۲۰ملین ہوا میں داخل ہوتے ہیں یہ چھوٹے اور عام اور روزانہ ہیں۔رات کے پچھلے حصہ میں پہلے کی نسبت تین گنے زیادہ ہوتے ہیں۔میٹارز کی فوج دورے کے ساتھ آتی ہے یہ دورہ صدی میں تین بارہوتاہے عموماً نومبر کے مہینہ میں اور بڑے بڑے دورے مفصلہ ذیل ہیں۔۲۸۶ ہجری و ۵۹۹ ہجری (مئی ۶۱۰ء) ۹۰۲ء و ۹۳۱ء و ۱۰۰۲ء و ۱۱۰۱ء و ۱۹جنوری ۱۱۳۵ء و ۱۲۰۲ء و ۱۳۶۶ء و ۱۰مارچ ۱۵۲۱ (میں حیرت بخش رمی ہوئی) ۱۵۳۳ء و ۱۶۰۲ء و ۱۶۹۸ء و ۱۷۹۹ء و ۱۸۲۳ء و ۱۸۶۶ء و ۱۸۷۲۔بعض میٹیارز سورج کے گرد شکل کانک سکشن (انقطاع خرطومی) میں دورہ کرتے ہیں۔میٹیارز کائٹ کے گرد بہت ہوتے ہیں وہیں سے آتے ہیں جن دنوں کائٹ نمودار ہوتاہے ان دنوں میں یہ بھی کثرت سے گرتے ہیں خود کائٹ بھی ایک میٹیارز ہے۔کیمیکل (کیمیاوی) امتحان سے معلوم ہوا ہے کہ مفصلہ ذیل اشیاء میٹیارز میں پائے جاتے ہیں اور کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔لوہا۔ایکومینی ام۔میگ نے سی ام۔پوٹاسی ام۔سی لی کن۔سوڈیم۔اکسیجن۔کیل کی ام۔نکل۔آرسینک۔کابلٹ۔فاسفورس۔کرونیئم۔نائیٹروجن۔مگیے نیسی۔سلفر۔کلورائین۔کاربن۔ٹی ٹے نی ام۔ہائی ڈروجن۔ٹین۔تانبا۔تمام مقامات جن میں میٹیارز جمع کئے گئے ہیں یورپ میں وائنا۔پیرس۔لنڈن۔برلن اور امریکہ میں نیو ہیون ایمہرسٹ۔لوئزول۔یہ پتھر عموماً بڑے نہیں ہوتے۔عجائب خانہ میں ایک سوپونڈ سے زیادہ وزن کے کم پتھر کم ہی پائے جاتے ہیں ایسی بارش ان پتھروں کی شاذ ونادر ہی ہوئی ہوگی جس میں کل پتھروں کا وزن ہزار پونڈ تک پہنچا ہو۔مقام پلٹسک کے نوسو پچاس سالم پتھر پیرس کے عجائب خانہ میں موجود ہیں جن میں سے ہر ایک کا اوسط وزن ۶۷گرام ہے یعنی اڑھائی اونس سے بھی کم ہے۔سٹاک ہولم کے عجائب خانہ میں ایک پتھر کا وزن ایک گرین سے بھی کم ہے۔مقام ایمٹ کی بارش میں ایک پتھر قریباً ۵۰۰پونڈ کاگرا تھا۔