نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 221
دریافت فرمایا کہ تو نے یہ کیا کام کیا تو اس نے بتایا کہ میں ایک بصیرت پر ہوں جس بصیرت سے یہ لوگ ناآشنا ہیں۔میں نے موسیٰ رسول کے احکام سے کچھ مانا ہوا تھا سو اب میں اس موسوی مذہب کے مانے ہوئے حصہ کو ترک کر بیٹھا ہوں۔سوال نمبر ۶۴:۔ابراہیم کو کہا بیٹاذبح کر۔چھری نے کاٹ نہ کی۔ایک دنبہ بدست جبرائیل بہشت سے بھیج دیا اسمٰعیل کی گردن تانبہ کی بن گئی۔یا کٹ جاتی تو پھر مل جاتی۔یہ دنبہ ہابیل والا تھاجو دوبارہ زندہ ہوا۔الجواب :قرآن کریم میں صرف اس قدر آیا ہے۔باقی محض جھوٹ اور قرآن کریم پر افتراء ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔(الصّافات : ۱۰۳تا۱۱۲) میرے پیارے بیٹے ! مجھے خواب میں دکھایا گیا ہے کہ میں تجھے ذبح کرتا ہوںاب تو سوچ کر بتا تیری کیا رائے ہے۔اس نے کہا میرے پیارے باپ! تو اپنی ماموریت پر عمل کر۔مجھے تو انشاء اللہ صابر پائے گا۔جب وہ دونوں خدا تعالیٰ کے حکم پر راضی ہوگئے اور ابراہیم نے اسے منہ کے بل زمین پر لٹایا۔ہم نے آواز دی۔اے ابراہیم! تو نے اپنی رؤیا کو سچا کردکھایا ہم محسنوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔یہ بڑا بھا ری امتحان او ر انعام ہے اور ہم نے اس کے عوض میںایک بڑی قربانی کو فدیہ دیا اور آئندہ آنے والی نسلوں میں اس کا ذکر خیر باقی رکھا ابراہیم پر سلا متی۔ہم اسی طرح