نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 3 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 3

(اٰل عمران:۹۷،۹۸) اور دوسری آیت یہ ہے:(المائدہ:۹۸) ان دو آیتوں میں آٹھ امور کا بیان فرمایا گیاہے اور ان کو آیات بینات کہا ہے۔اوّل۔یہ کہ مکہ مقام ابراہیم ہے۔دوم۔اس میں داخل ہونے والوں کے لئے امن ہے۔سوئم۔اس کا حج کرنا لوگوںکے ذمہ لگایا ہے۔چہارم۔کعبہ عزت کا گھر ہے۔پنجم۔یہی مکہ لوگوں کے قیام کا باعث ہے۔ششم۔اس کا ایک مہینہ معزز بنایا گیا ہے۔ہفتم۔ہدٰی۔ہشتم۔قلا ئد کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے اور ان امور ہشت گانہ کے بنانے کی وجہ بتائی کہ تم جان لو اللہ تعالیٰ ہے بلکہ علیم ہے۔کوئی غور کرنے والا غور کرے کہ کسی مکان کو یا کسی زمانہ کو معزز بنانا کوئی اچنبے کی بات نہیں۔لوگ مکانوں اور اوقات کے بعض حصص کو عزت دیا ہی کرتے ہیں۔بنایا کرتے ہیں اوران میں چند رسومات کا قائم کرنا بھی کوئی اچنبے کی بات نہیںکیونکہ لوگ رسومات بھی قائم کیا ہی کرتے ہیں۔ہزاروں ہزار مکان لوگ بناتے اور لوگوں نے بنائے اور ان پر بڑاروپیہ خرچ کرتے رہے اور کرتے ہیں۔لاکھوں معبد بنے اور کروڑوں بلکہ اربوں روپیہ ان پر خرچ ہوا۔بنانے والوں کے بڑے بڑے ارادے ان کے متعلق تھے مگر اوّل تو ان مکانات اور ان رسومات کے ادا کے لئے جو اوقات مقرر کئے