نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 138
اس لئے جسم کے لئے چونکہ جہت لازمی تھی اس کے لئے جہت تجویز ہوئی۔قبلہ نما قاسم العلوم۔ہاں پورب کو منہ کرکے عبادت کرنا سورج پرستی معلوم ہوتی ہے۔منو ۲۔۷۵ اور ہوم کے وقت آگ کی طرف منہ کر کے اہوتی دیتے ہو جو آگ پرستی ہے۔سوال نمبر ۱۹۔’’ظالم نہیں تو نوح کی خاطر تمام دنیا کو کیوں غرق کیا‘‘ الجواب۔تمام دنیا کو غرق کر دینا قرآن کریم میں ہرگز نہیں۔اس کی عربی تو اغرقنا الدنیا کلّھاہے اور یہ لفظ قرآن میں ہرگز نہیں مگر بتاؤ جل سے سرشٹی کیونکر ہوتی ہے او رکیوں ہوتی ہے۔جل پرلے اور اس کے نیچے کی پرلے آپ کو معلوم نہ ہوں تو دیکھو ستیارتھ صفحہ ۲۹۰۔’’جب مہاپرلے ہوتا ہے تب اس کے بعد اکاش وغیرہ کی ترتیب ہے اور جب اکاش اور وایو کا پرلے نہیں ہوتا اور اگنی وغیرہ کا ہوتا ہے تو اگنی (حرارت) وغیرہ کی ترتیب سے اورجب ودیت اگنی (حرارت برق) کا بھی ناش نہیںہوتا تب پانی کی ترتیب سے دنیا پیدا ہوتی ہے۔‘‘ یہاں دیکھ لو کہ ایک وقت میں تمام دنیا پر جل آتا اور سب کچھ ہلاک ہوجاتا ہے گوہم ایسی باتوں کے قائل نہیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ طاعون کی سزا میں پہلے کیڑے مکوڑے پھر چوہے ہلاک ہوتے ہیں۔سنو ! خالق کو جس طرح پیدا کرنے کا اختیار مارنے کابھی ہے۔سوال نمبر۲۰۔’’خدا نے خود دلوں پر مہر لگا دی اور کانوں میں پردے ڈال دئیے تو انبیاء کا بھیجنا حماقت ہے خدا خود دوزخ میںجاوے‘‘ الجواب۔ (البقرۃ :۸) ھمکا لفظ یہاں تین بار آیا ہے اور یہ ضمیر جمع مذکر غائب کی ہے جس کے معنے ہیں ’’وہ لوگ‘‘پس معلوم ہوا کہ یہ ذکر ایسے لوگوں کا ہے جن کا پہلے کوئی ذکر آچکا ہے۔اس لئے ھم کے معنے سمجھنے کے لئے ضرور ہوا کہ ماقبل کو ہم دیکھ لیں۔تو جب ہم نے ماقبل کو دیکھا تو یہ آیت موجود ہے۔