نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 889 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 889

XXXXXXX بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحُبِ الْفِيلِ الَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيْلَ تَرْمِيْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِيْلٍ فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُوْلٍ سورة الفيل 1 - (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے ( پڑھتا ہوں ) 2۔(اے محمد) ! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ تمہارے رب نے ہاتھی ( استعمال کرنے ) والوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا۔3۔کیا ( ان کو حملہ سے قبل بلاک کر کے ) ان کے منصو بہ کو باطل نہیں کر دیا۔4۔اور (اس کے بعد ) ان ( کی لاشوں ) پر مجھنڈ کے جھنڈ پرندے بھیجے 5۔(جو) ان (کے گوشت) کو سخت قسم کے پتھروں پر مارتے ( اور نوچتے ) تھے۔6۔سو اس کے نتیجہ میں اس نے انہیں ایسا بھوسا کی طرح کر دیا جسے جانوروں نے کھا لیا ہو۔889