نُورِ ہدایت — Page 775
XXXXXXXX بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ والصحية وَالَّيْلِ إِذَا سَجُي 3 مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولى وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضُى أَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمَا فَاوِيةٌ وَوَجَدَكَ ضَا لَّا فَهَدَى سورة الضحى 1 - (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے ( پڑھتا ہوں) 2۔میں دن کو شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں جب وہ روشن ہو جائے۔3۔اور رات کو ( شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں ) جب اس کی تاریکی چاروں طرف پھیل جائے۔4۔کہ نہ تیرے رب نے تجھے ترک کیا ہے اور نہ تجھ سے ناراض ہوا ہے۔5۔اور ( دیکھ تو سہی کہ) تیری ہر پیچھے آنے والی گھڑی پہلی سے بہتر ہوتی ہے۔6۔اور ضرور تیرا رب تجھے ( وہ کچھ ) دے کر رہے گا جس پر تو خوش ہو جائے گا۔7۔کیا ( اس زندگی میں اس کا سلوک غیرے ساتھ غیر معمولی نہیں رہا اور ) اس نے مجھے یتیم پا کر ( اپنے زیر سایہ ) جگہ نہیں دی۔8۔اور ( جب ) اس نے تجھے (اپنی قوم کی محبت میں ) سرشار دیکھا تو ( ان کی اصلاح کا ) صحیح راستہ تجھے بتا دیا۔وَوَجَدَكَ عَابِلًا فَاغْنى 9۔اور جب تجھے کثیر العیال پایا تو اپنے فضل سے) غنی کر دیا۔فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرُة 10۔پس ان احسانوں کے نتیجہ میں) تو بھی یتیموں کو ابھارنے میں لگارہ۔775