نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 699 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 699

کفار پر بہت سی آئیں۔مگر الفاظ قرآنی کا تتبع کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ حدیث الغاشیہ قحط شدید تھا جو سات سال تک بزمانہ نبوی واقع ہوا تھا۔ایک روایت میں آیا ہے کہ آپ نے اللهُمَّ أَعِلَى عَلَيْهِمْ بِسَبْع كَسَبْعِ يُوسُفَ کے الفاظ سے دُعا کی تھی۔اس دعا کا اثر یہ ہوا کہ وہ قحط شدید پڑا جس کا ذکر سورۃ دخان میں ان الفاظ سے ہے۔يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ اَلِيْمُ (الدخان -12-11) اس سورۃ شریف کی پہلی آیت میں حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ہے اور سورۃ الدخان میں يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ (ضمیمه اخبار بدر قادیان یکم اگست 1912ء) وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ جب قحط شدید ہوتا ہے تو فاقوں کی وجہ سے چہرے بگڑ جاتے ہیں۔ذلت اور مسکنت چہروں پر جم جاتی ہے۔عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ لوگ یوں ہو جاتے ہیں کہ کھیتیوں زراعتوں کے پیچھے محنت کرتے تھک کر کچور ہو جاتے ہیں مگر پیداوار کچھ نہیں ہوتی۔محنت کرنا اور تھکنا یہی پلے پڑتا ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان یکم اگست 1912ء) تضلی نَارًا حَامِيَةٌ تُسْقَى مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ۔عَذَابُ الجوع کی آگ سے شکم تنور ہوجاتا ہے۔سرد پانی کہاں جو پینے کو ملے کہیں دور دراز جگہ سے یا عمیق در عمیق چاہ سے لایا جاوے گا۔انيّة لفظ آئی بمعنی تاخیر سے مشتق ہے۔دوسری جگہ فرمایا - يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ أن (الرحمن 45) پہاڑوں میں جہاں سے چشمے نکلتے بعض چشموں کا پانی نہایت سخت گرم ہوتا ہے۔پیاسے کے لئے جس کی جان جاتی ہو یہی گرم پانی غنیمت سمجھا جاتا ہے۔لَيْسَ لَهُمْ طَعَامُ إِلَّا مِنْ طَرِيع۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان یکم اگست 1912ء) ضریع ایک قسم کی گھاس ہے۔جب تک پانی کی وجہ سے ہری رہتی ہے شہرق کہلاتی 699