نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 649 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 649

بِسْمِ سورة الاعلى اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 1 - ( میں ) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے ( پڑھتا ہوں ) 2۔(اے رسول ) ! اپنے بزرگ ( و برتر ) ربّ کے نام کا بے عیب ہو نا بیان کر۔3۔(وہ) جس نے (انسان کو ) پیدا کیا اور (اسے) بے عیب بنایا۔4۔اور جس نے ( اس کی طاقتوں کا اندازہ کیا اور ان کے مطابق ) اسے ہدایت دی۔وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَى 5۔اور جس نے زمین سے چارہ نکالا۔فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَى 6۔پھر اسے سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا۔سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى 7۔(اے مسلمان ) ہم تجھے (اس طرح) پڑھائیں گے کہ اس کے نتیجہ میں تو بھولے گا نہیں۔إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ 8۔سوائے اس کے جو اللہ بھلانا چاہے۔وہ یقیناً وَمَا يَخْفى وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَى فَذَكِّرُ انُ نَفَعَتِ الذِّكْرُى سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشُى ظاہر کو بھی جانتا ہے اور اسے بھی جو مخفی ہے۔9۔اور ہم (اے مسلمان ) تیرے لئے ( کامیابیوں اور ) آسانیوں کا حصول آسان کر دیں گے۔10۔پس تم بھی نصیحت کرو۔نصیحت کرنا ( ہمیشہ دنیا میں ) مفید ہوتا رہا ہے۔11۔جو( خدا سے ) ڈرتا ہے وہ یقیناً نصیحت حاصل کرے گا۔649