نُورِ ہدایت — Page 598
کی ، اپنے حسن سلوک میں کوئی کمی نہیں کی اور جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے صبر کو ہمیشہ میٹھے پھل لگتے ہیں، وہ میٹھے پھل بھی ہم نے دیکھے۔یعنی شدید مخالفت کرنے والے لوگ اچانک جاں نثار دوست بن گئے۔غرض اس طریق پر اگر آپ داعی الی اللہ بنیں گے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر گھر میں انشاء اللہ ایک انقلاب پیدا ہونا شروع ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہر داعی الی اللہ کو میٹھے پھل عطا فرمائے گا اس لئے صبر کریں اور دعائیں کریں اور خدا کی راہ میں دکھ اٹھانے کے باوجود راضی رہیں اور اپنی شکائتیں لوگوں سے نہ کریں بلکہ اللہ سے کریں وہ کافی ہے۔نِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ اس سے بہتر کوئی اور مولیٰ نہیں ہے۔اس کا سہارا آپ کو مل جائے تو کسی اور سہارے کی آپ کو ضرورت نہیں ہے اور پھر وہ آپ کا بہترین وکیل ہے آپ کے سب جھگڑے وہ اپنے فضل سے طے کروائے گا اور وہ سب سے زیادہ توکل کے لائق ذات ہے۔خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ امسح الرابع رحمہ اللہ فرموده 18 فروری 1983 ء۔خطبات طاہر جلد 2 صفحہ 87 -%105) ( حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: حمد اپنی حالتوں کو درست کرنے کے بعد، اپنی عبادتوں کے معیار بلند کرنے کے بعد، اپنی مسجدوں کو پیارو محبت کا نشان بنانے کے بعد ، جس سے اللہ تعالیٰ کی توحید کے پیغام کے ساتھ پیار ومحبت کا پیغام ہر طرف پھیلانے کا نعرہ بلند ہو، احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے پیغام کو اپنے علاقے کے ہر شخص تک پہنچادیں۔یہی پیغام ہے جو اللہ تعالیٰ کی پسند ہے۔اور یہی پیغام ہے جس سے دنیا کا امن اور سکون وابستہ ہے۔یہی پیغام ہے جس سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہونا ہے۔آج روئے زمین پر اس خوبصورت پیغام کے علاوہ کوئی پیغام نہیں جو دنیا کو امن اور محبت کا گہوارہ بنا سکے اور بندے کو خدا کے حضور جھکنے والا بنا سکے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَ قَالَ إِنَّنِي مِنَ 598