نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 472 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 472

اس آیت کی تلاوت کرتے ہیں اور پھر یہ دعا پڑھتے ہیں جو ابھی میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہے فرمایا: جو شخص بھی ہر فرض نماز کے بعد یہ دعائیں کرے گا اس کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے جنت بطور ماوی مقدر کر دی ہے اور اسے جنت الفردوس میں سکونت عطا کروں گا اور ہر روز ستر مرتبہ اسے اپنے دیدار سے مشرف کروں گا۔یہاں لفظ سٹر جو ہے اس کے متعلق بتانا ضروری ہے کہ عربوں میں یہ ایک عدد ہے جو کثرت کی علامت ہے یعنی بکثرت میں اسے دیدار نصیب کروں گا۔تو عرب اسے یوں بھی بیان کرتے ہیں کہ ستر مرتبہ۔تو اس سے مراد ظاہری طور پر 70 نہیں ہے۔بعض تو ان جنتوں میں ایسے بھی ہوں گے جیسے حضرت محمد مصطفی علی یکم جو ہمیشہ دیدار کی حالت میں ہی رہیں گے اور ساتھ ہی یہ جو نسخہ آپ کے سامنے پیش کیا گیا ہے اس کو آنحضور علی ایم نے فراخی رزق کا نسخہ بھی بیان فرمایا ہے۔پس وہ لوگ جو مختلف قسم کی تنگیوں میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو اسی ترتیب سے یہ دعا کرنی چاہئے جس کا آخری ٹکڑا یہ ہے۔وَ تَرْزُقُ مَن تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ تو ان سب دعاؤں سے گزرنے کے بعد جب آپ وَ تَرْزُقُ مَن نَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ تک پہنچیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کی اس دعا کو باقی سب دعاؤں کی برکت سے بھی قبول فرمالے گا اور آپ کے رزق میں فراخی عطا فرمائے گا۔خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع ، فرمودہ 12 / اپریل 1991ء - خطبات طاہر جلد 10 صفحہ 321 -323) 472