نُورِ ہدایت — Page 27
XXXXXXXXXXXXXXXX سورة الفاتحه *************** بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الـ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ 1 - ( میں ) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں )۔2۔ہر قسم کی) تعریف کا اللہ (ہی) مستحق ہے ( جو ) تمام جہانوں کا رب ( ہے )۔3۔بے حد کرم کرنے والا۔بار بار رحم کرنے والا۔4۔( اور ) جزا سزا کے وقت کا مالک ہے۔5۔(اے خدا ) ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ) 6۔ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ : 7- ان لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام کیا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ہے۔جن پر نہ تو تیرا ( بعد ) میں غضب نازل ہوا ( ہے ) اور نہ وہ ( بعد میں ) گمراہ ( ہو گئے ) ہیں۔27