نُورِ ہدایت — Page 107
کا یہ نام ترمذی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی مروی ہے۔اس سورۃ کے کئی نام ہیں جن میں سے مشہور نام جو بعض قرآن کریم سے اور بعض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔سُورةُ الصَّلوة حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قَسَمْتُ الصَّلوةَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِى نِصْفَينِ (مسلم باب و جوب قراءة الفاتحه في كل ركعة) میں نے صلوۃ ( یعنی سورۃ فاتحہ ) کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان نصف نصف کر کے تقسیم کر لیا ہے یعنی آدھی سورۃ میں صفات الہیہ کا ذکر ہے اور آدھی میں بندے کے حق میں دُعا ہے۔سورة الحمد ابو داؤد میں حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سورۃ الحمد للہ کے دوسرے نام ام القرآن اور ام الکتاب اور السبع المثانی بھی ہیں۔( ابوداؤد کتاب الصلوۃ باب فاتحۃ الکتاب) (3,4,5) اُمُّ الْقُرْآنِ الْقُرْآنُ الْعَظِيم اور السَّبُعُ الْمَعَانِي یہ تین نام بھی اس سورۃ کے ہیں۔مسند امام احمد بن حنبل میں ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رض فرمایا سورۃ فاتحہ ائم القرآن بھی ہے اور السبع المثانی بھی ہے اور القرآن العظیم بھی ہے۔السبع المثانی کا لفظ قرآن کریم میں بھی استعمال ہوا ہے ( الحجر ع 6) پس یہ نام قرآن کریم کا رکھا ہوا ہے۔ہے۔(6) ام الکتاب۔اس نام کا ذکر ابوداؤد میں حضرت ابوہریرۃ کی روایت میں موجود 107