نظام وصیت — Page 203
203 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ اپنی اور اپنی نسلوں کی زندگیوں کو پاک کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے وصیت کے آسمانی نظام میں شامل ہوں ( جلسہ سالانہ یو کے یکم اگست 2004 ء اختتامی خطاب) انجام بخیر حاصل کرنے کے لئے انتہائی اہم نسخہ : الہی جماعتوں کی یہ نشانی ہے کہ وہ ہر وقت اس کوشش میں ہوتی ہیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کیا جائے اور کس طرح اس کی خوشنودی حاصل کی جائے۔۔۔کیونکہ شیطان نے تو برائیوں کو اس قدر خوبصورت کر کے دکھایا ہے کہ آج کل کے معاشرے میں نیکیوں پر چلنا بہت مشکل نظر آتا ہے۔۔۔۔جہاں شیطان مختلف رستوں سے بہکاتا ہے وہاں اللہ کے پیارے بھی راہنمائی کرنے والے بھی ہمیں رستے بتاتے رہتے ہیں تا کہ انسان انجام بخیر کی طرف سفر کرتا رہے اور اللہ تعالیٰ کی جنتوں کا وارث ٹھہرے اور ایسی صورت پیدا ہو جائے ایسا وقت آجائے کہ اللہ تعالیٰ کہے فَادُ خُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ( الفجر: 30-31) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں وہ طریقے بتائے ہیں جن کو میں مختصر بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ کا قرب پانے اور انجام بخیر حاصل کرنے کے لئے ایک اور ذریعہ بھی ہے جو تمہیں نیکیوں پر قائم رہنے اور اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے میں مددگار ہوگا بلکہ انتہائی اہم نسخہ ہے۔اس سے اللہ تعالیٰ کے دین کی اشاعت کے سامان بھی پیدا ہور ہے ہو نگے اور حقوق العباد ادا کرنے کے سامان بھی پیدا ہور ہے ہوں گے اور وہ ہے۔اس کی اہمیت کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ :- تمہیں خوشخبری ہو کہ قرب پانے کا میدان خالی ہے۔ہر ایک قوم دنیا سے پیار کر رہی ہے اور وہ بات جس سے خدا راضی ہو اُس کی طرف دنیا کو توجہ نہیں۔وہ لوگ جو پورے زور سے اس دروازہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں اُن کے لئے موقع ہے کہ اپنے جو ہر دکھلائیں اور خدا سے خاص انعام پاویں۔“