نظام نو — Page 77
ایک مدرس بھی کرتا ہے مگر اس کی خدمت اتنی ہی ہوتی ہے کہ علم پڑھاتا ہے اور تنخواہ وصول کر لیتا ہے مگر یہ لوگ تو جب کسی ملک میں جاتے ہیں تو وہاں کی زمینیں اپنے آدمیوں میں بانٹ دیتے ہیں اور ہزاروں لوگ خانماں برباد ہو جاتے ہیں۔پس فرماتا ہے یہ طریق درست نہیں۔اول تو دوسروں کے ملک میں سیاسی طور پر نہ جاؤ اور اگر جاؤ تو خادموں کی حیثیت سے جاؤ۔پس دوسروں کے فائدہ کے لئے بغیر ملک پر قبضہ کرنے کے مدد دینا منع نہیں۔منع یہی ہے کہ انسان خادم کی حیثیت سے نہ جائے بلکہ ملک پر قبضہ کرنے کے لئے جائے۔اب دیکھو بالشویک نے بھی کچھ کمی نہیں کی وہ فن لینڈ پر چڑھ دوڑے اور اس پر قبضہ کر لیا اور شور یہ مچار ہے تھے کہ ہم وہاں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔پس اسلام کہتا ہے یہ طریق درست نہیں تمہیں اس سے اجتناب کرنا چاہئے حقیقت یہ ہے کہ تمام کالونیز کا سوال صرف اور صرف اس طرح حل ہوسکتا ہے جو اسلام نے بتایا ہے ورنہ موجودہ طریقے سب غلط اور نا درست ہیں۔اسلامی لیگ آف نیشنز اور اسکے چار بنیادی اصول تیسرا اصل اسلام یہ بتاتا ہے کہ جب تک دنیا ایک محور پر نہیں آجاتی امن کے قیام کے لئے سب کو اُنکی حدود کے اندر رکھو۔اسلام کا اصول یہ ہے کہ ساری دنیا کو اکٹھا کر کے ایک محور پر لایا جائے مگر جب تک ایسا نہیں ہو جاتا اُسوقت تک جھگڑوں کو دور کرنے کے لئے وہ یہ ہدایت دیتا ہے۔وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَلُوْا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۚ فَإِنْ بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِي إِلَى أَمْرِ اللَّهِ ۚ فَإِنْ فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ۲۸ یعنی اگر دو حکومتیں آپس میں لڑ پڑیں تو تم ان دونوں کے درمیان صلح کرا دو اور اگر وہ صلح اور پیار سے آپس کے جھگڑے کو نہ نپٹا ئیں اور ایک حکومت دوسرے پر چڑھائی کر دے تو پھر ساری حکومتیں مل کر چڑھائی کرنے والے کا مقابلہ کریں۔جب وہ اپنی ہار مان لے اور کہے بہت اچھا میں لڑائی بند 77