نظام نو — Page 123
گتھا: ایک قسم کا روئی دار اور ملائم بچھونا حوالہ جات کارل مارکس: جرمن مفکر اور کمیونزم کا بانی ۱۸۱۸ء کو پیدا ہوا۔۱۸۸۳ء کو وفات پائی۔پ ٹریوز (TRAVES) یہودی قانون دان کا بیٹا تھا۔بون اور برلن میں تعلیم حاصل کی۔۱۸۴۴ء میں اس نے اینجلس کے ساتھ طویل اشتراک کا سلسلہ شروع کیا۔اس کے ساتھ مل کر اس نے مارکسی فلسفہ کو۱۸۴ء میں ایک مشتر که کتاب بنام مقدس خاندان (The Holy Family) لکھ کر ترقی دی۔پھر کمیونسٹ منشور مرتب کیا۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۳۷۷ مطبوعہ ۱۹۸۸ ء لاہور ) سائیں: ملازم جو گھوڑے کی خدمت کے لئے رکھا جائے۔لینن ولیڈ مر، اینچ : Lenin-Vladimir Ilyich (۲۲ / اپریل ۱۸۷۰ء تا ۲۱/ جنوری ۱۹۲۴ء)۔روسی سیاستدان۔۱۸۸۷ء میں ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کا زان یو نیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے داخلہ لیا لیکن جلد ہی طلباء کی انقلابی تحریک میں سرگرمی سے حصہ لینے کی بناء پر گرفتار کر لیا گیا۔۱۸۸۸ء میں رہائی ملی۔۱۸۹۷ء میں اسے جلاوطن کیا گیا۔جلاوطنی کے دوران ” روس میں سرمایہ داری کی نشونما کتاب مکمل کی۔۱۹۱۴ء میں سوئٹزر لینڈ چلا گیا۔۱۹۱۷ء میں روس میں مطلق العنان حکومت کو شکست ہوئی اور کے نومبر ۱۹۱۷ء کو لینن کی صدارت میں روسی حکومت کے قیام کا اعلان ہوا۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۳۶۲ ،۱۳۶۳ مطبوعہ ۱۹۸۸ ءلاہور ) ٹوڈن ڈروف امریش Ludendroff Erich (۱۸۶۵ء ۱۹۳۷ء)۔جرمن جرنیل۔پہلی عالمی جنگ میں ہنڈن برگ (Hindenburg) کے ماتحت کماندار اعلیٰ ہونے کی حیثیت سے اُن فتوحات کا بڑی حد تک ذمہ دار تھا جو اس کے بالا دست سے منسوب ہوئیں۔میونخ میں ہٹلر کے بلوہ بیئر ہال (۱۹۲۳ء) میں اپنی دوسری بیوی کے اشتراک سے اس نے آریائی مسلک کی بنیاد رکھی۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۳۳۴ مطبوعہ ۱۹۸۸ ء لاہور ) سٹالن: روسی کمیونسٹ آمر۔اس کا اصل نام زد کشو بلی تھا۔انقلابی تحریک میں شامل ہونے کے بعد اس نے سٹالن 123