نظام خلافت — Page 111
" واعتصموا بحبل الله جميعاً ” یا درکھیں وہ سچے وعدوں والا خدا ہے۔وہ آج بھی اپنے پیارے مسیح کی اس پیاری جماعت پر ہاتھ رکھے ہوئے ہے۔وہ ہمیں کبھی نہیں چھوڑے گا اور کبھی نہیں چھوڑے گا اور کبھی نہیں چھوڑے گا۔وہ آج بھی اپنے میسیج سے کئے ہوئے وعدوں کو اسی طرح پورا کر رہا ہے جس طرح وہ پہلی خلافتوں میں کرتا رہا ہے۔وہ آج بھی اسی طرح اپنی رحمتوں اور فضلوں سے نواز رہا ہے ، جس طرح پہلے وہ نوازتا رہا ہے۔اور انشاء اللہ نوازتا رہے گا۔۔۔۔۔۔پس دعائیں کرتے ہوئے اور اس کی طرف جھکتے ہوئے اور اس کا فضل مانگتے ہوئے ہمیشہ اس کے آستانہ پر پڑے رہیں اور اس مضبوط کڑے کو ہاتھ ڈالے رکھیں تو پھر کوئی بھی آپ کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین وو خطب جمعه حضرت خلیفتہ امسح الامس ایده الله تعالی بنصر واهر بز فرموده ۱ ۲ مئی ۲۰۰۲، بحواله الفضل فرنیشنل ماندن ، ۲ جون ۲۰۰۲)