نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 7
اس کتاب کا ایک اور اہم پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں زیر بحث ہر موضوع کو مستند بنانے کیلئے قرآن کریم ، احادیث نبویہ، خلفائے راشدین، صحابہ کرام حضرت مسیح موعود ، خلفائے سلسلہ احمدیہ اور علمائے سلف و خلف کے ارشادات و فرمودات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔نیز اس کتاب میں تمام حوالہ جات مقررہ معیار اور اصول کے مطابق دئے گئے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ خلافت ایک ایسا نظام ہے جو اپنے اندر بے شمار برکتوں اور فضلوں کو سموئے ہوئے ہے۔پس خلافت نور رب العالمین ہے۔خلافت تمکنت دین اور مومنوں کیلئے حصن حصین ہے۔خلافت موجب فتح مبین ہے۔مختصر یہ کہ خلافت کا نظام بہترین ہے۔اس کتاب کا مکمل ہونا محض خدا تعالیٰ کے فضل اور تائید سے ممکن ہوا ہے دور نه من آنم که مین دانم خدا کرے کہ یہ کتاب جہاں ہمیں خلافت کی برکات سے آگاہی بخشے والی ہو و ہیں نہیں ان برکات کے حصول کیلئے اپنی ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلانے والی ہو۔اور ہم فی الواقع ان برکات اور رحمتوں سے اپنے دامن بھر لیں جو ظافت کا دامن پکڑنے سے حاصل ہوتی ہیں۔امین ـ وبـنـا تـقبل منا انك انت السميع العليم