نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 393
کوئی بھی واقف نہ تھا مجھ سے نہ میرا معتقد لیکن اب دیکھو کہ چرچا کس قدر ہے ہر کنار اس زمانے میں خدا نے دی تھی شہرت کی خبر جو کہ اب پوری ہوئی بعد از مرور روزگار پھر ذرا سوچو کہ اب چرچا میرا کیسا ہوا کس طرح سرعت سے شہرت ہوگئی در ہر دیار اس قدر نصرت کہاں ہوتی ہے اک کذاب کی کیا تمہیں کچھ ڈر نہیں ہے کہ کرتے ہو بڑھ بڑھ کے وار کوئی کاذب جہاں میں لاؤ لوگو کچھ نظیر ہے میرے جیسی جس کی تائیدیں ہوئی ہوں بار بار ہر قدم پر میرے مولیٰ نے دیئے مجھ کو نشاں ہر عدد پر حجت حق کی پڑی ہے ذوالفقار آنکھ رکھتے ہو ذرا سوچو کہ یہ کیا راز ہے کس طرح ممکن کہ وہ قدوس ہو کاذب کا یار (از در مشین) دور خلافت اولی میں ترقیات کی چند جھلکیاں بیت المال کے مستقل صیغہ کا قیام۔( جون ۱۹۰۸ء) قادیان میں پہلی پبلک لائبریری کی بنیاد۔( جون ۱۹۰۸ء) واعظین سلسلہ کا با قاعدہ تقر ر ( جولائی ۱۹۰۸ء)