نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 229
۲۰۸ اور تحریک جدید مشتر کہ اجلاس میں مبلغین اور مربیان کی سنیارٹی لسٹ تیار کریں گے اور مذکورہ تعداد میں ایسے سینئر ترین مبلغین کی فہرست حضرت خلیفہ اسیح کی خدمت میں پیش کریں گے۔اس فہرست میں کسی ایسے مربی یا مبلغ کا نام پیش نہیں کیا جائے گا جسے کسی الزام کے تحت فارغ کیا گیا ہو۔یہ اضافہ بھی قواعد میں کیا گیا کہ تمام ملکی امراء بحیثیت امیر جماعت ملک اس مجلس کے رکن ہوں گے۔مقام انتخاب کے متعلق یہ ترمیم کی گئی کہ تا اطلاع ثانی انتخاب خلافت ربوہ کی بجائے اسلام آباد یو کے میں ہو گا۔ناظر اعلی صدر انجمن احمد یہ ربوہ اگر انتخاب خلافت کے موقع پر یو کے میں موجود نہ ہوں تو ان کی عدم موجودگی میں ناظر اعلیٰ کے فرائض ادا کرنے کے لئے تین ایڈیشنل ناظر اعلیٰ مقرر کئے گئے۔یہ ترمیم بھی منظور کی گئی کہ اگر کسی اشد مجبوری کی وجہ سے انتخاب خلافت تین دن کے اندر نہ ہو سکے تو صدرانجمن احمد یہ اس بات کی مجاز ہو گی کہ وہ تین دن کے اندر انتخاب کی شرط کو نظر انداز کر دے۔اگر ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ ربوہ اس موقع پر یو کے پہنچ جائیں تو نظارت علیا کے جملہ اختیارات انہیں کے پاس ہوں گے۔لیکن اگر وہ یو کے نہ پہنچ سکیں تو جو ایڈیشنل ناظر اعلی لندن میں موجود ہوں گے وہ یہ فرائض ادا کریں گے۔اور اس دوران صدر انجمن احمدیہ کے جوارا کین لندن میں موجود ہوں گے ان پر مشتمل انجمن جماعت احمدیہ کے جملہ امور کی نگران ہوگی۔اور اس دوران صدرانجمن احمدیہ کے جو ممبران پاکستا ن میں موجود ہوں گے اور ناظر اعلیٰ صدرانجمن احمد یہ موجود پاکستان اور جملہ جماعت ہائے احمد یہ عالمگیر لندن میں موجود ایڈیشنل ناظر اعلی اورممبران صدر انجمن احمد یہ موجود