نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 123
۱۰۲ جبکہ آنحضرت ﷺ کی موت ایک بے وقت موت سمجھی گئی اور بہت سے بادیہ نشین نادان مرتد ہو گئے اور صحابہ بھی مارے غم کے دیوانہ کی طرح ہو گئے۔تب خدا تعالیٰ نے حضرت ابوبکر صدیق کو کھڑا کر کے دوبارہ اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا۔(الوصیت۔روحانی خزائن جلد ۲۰ ص ۳۰۵) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نہایت وضاحت سے یہاں حضرت ابوبکر کی خلافت کو قدرت ثانیہ قرار دیا ہے۔گویا دوسری قدرت کا نام قرآنی اصطلاح میں آپ کے نزدیک خلافت ہی ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے اس کلام میں یہ بھی وضاحت فرما دی کہ خدا تعالیٰ کا ہی کام ہے کہ وہ دوسری قدرت کو بھیجے اور یہ دوسری قدرت نبی کی وفات کے بعد ظاہر ہوتی ہے اور جب تک میں نہ جاؤں وہ دوسری قدرت یعنی خلافت نہیں آسکتی۔پھر اسی سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ آپ خدا تعالیٰ کی ایک قدرت ہیں اور دوسری قدرت کے کئی مظاہر آپ کی وفات کے بعد ظاہر ہوتے رہیں گے۔فرماتے ہیں:۔میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں اور میرے بعد بعض اور وجود ہوں گے جو دوسری قدرت کا مظہر ہوں گے۔سو تم خدا کی قدرت ثانی کے انتظار میں اکٹھے ہو کر دعا کرتے رہو۔۔۔تا دوسری قدرت آسمان سے نازل ہو اور تمہیں دکھا دے کہ تمہارا خدا ایسا قادر خدا ہے“۔(الوصیت۔روحانی خزائن جلد ۲۰ ص ۳۰۵)