نصاب وقف نو — Page 50
50 ممنوع اوقات و آداب نماز حکم یہ ہے کہ جب سورج نکل رہا ہو ، ڈوب رہا ہو یا نصف النہار کا وقت ہو تو نماز نا جائز ہے۔اور جب غروب آفتاب سے قبل دھوپ زرد ہو جائے تب بھی نماز نا پسند یدہ ہے۔شرائط نماز نماز شروع کرنے سے پہلے پانچ چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔گویا یہ شرائط نماز ہیں۔28- وقت (حسب تفصیل) پاکیزہ ہو - طہارت (غسل ، وضو یا قیم سے حسب موقع محل) نیز جائے نماز بھی ستر عورت (یعنی مناسب لباس کا پہننا )۔قبلہ رخ (یعنی منہ خانہ کعبہ کی طرف ہو)۔نیت جائے)۔وضو جو نماز فرض یا سنت وغیرہ پڑھنی ہے اسکی نیت کی نماز سے پہلے وضو ضروری ہے وضو اس طرح کیا جاتا ہے کہ پہلے پانی سے ہاتھ دھوئے جائیں، پھر منہ میں پانی ڈال کر کافی کی جائے۔ناک میں پانی ڈال کر ناک صاف کیا جائے اور سارے چہرے کو دھویا جائے پھر دونوں بازو کہنیوں تک دھوئے جائیں پھر ہاتھ گیلے کر کے سر کا مسح کیا جائے پھر دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے جائیں۔وضو کا طریق بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر وضو شروع کریں۔سب سے پہلے پہنچوں تک ہاتھ دھوئیں۔