نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 1 of 111

نصاب وقف نو — Page 1

1 پیش لفظ خدا تعالیٰ کے فضل سے واقفین نو کا پہلا گروپ اب اس عمر کو پہنچ گیا ہے کہ جب یہ بچے آئندہ چند سالوں میں خدمت دین کے لئے سرگرم عمل ہو جائیں گے۔انشاء اللہ والدین اور نظام جماعت پر انکی تعلیم وتربیت کی بہت اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اس سلسلہ میں وکالت وقف نو واقفین نو کیلئے نصاب پیش کر چکی ہے۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابح کے وقف نو کے بارہ میں ارشاد فرمودہ پانچ خطبات بھی وکالت وقف تو کی طرف سے والدین تک پہنچائے جاچکے ہیں۔الحمد للہ والدین ہسیکریٹریان وقف نو ، مربیان کرام سے گذارش ہے کہ ان پانچوں خطبات اور نصاب وقف نو کے مطابق بچوں کی تربیت کا مقدس فریضہ ادا فرما ئیں۔نصاب میں مذکورہ ہدایات کی کسی قدر تفصیل شامل کر دی گئی ہے۔مگر یہ حرف آخر نہیں ہے اور نہ کوئی وسیع النظر شخص ایک ہی جگہ حصر کر کے بیٹھ سکتا ہے۔اس لئے والدین کو اور بعد ازاں واقفین نو کو دیگر متعلقہ کتب کے ذریعہ بھی اپنے علم کا دائرہ وسیع کرتے رہنا چاہیے۔کچھ کتب وکالت وقف نو کی طرف سے بھی تجویز کی گئی ہیں، ان کا مطالعہ بھی ان واقفین نو کی تعلیم وتربیت میں مفید رہے گا۔منہاج الطالبین۔بچوں کی پرورش کرنہ کر۔حضرت رسول کریم ﷺ اور