نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 40 of 111

نصاب وقف نو — Page 40

40 اے اللہ میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تجھ پر ایمان لایا اور تجھ پر ہی میں نے تو کل کیا اور تیرے دئے ہوئے رزق سے روزہ افطار کیا۔نیا چاند دیکھنے کی دعا اَللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالأمْنِ وَالْإِيْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَام رَبِّي وَرَبُّكَ اللهُ هِلَالُ خَيْرٍ ورُشْدِ هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدِ هِلَالُ خَيْرٍ ورُشْدِ امَنتُ بِاللهِ الَّذِي خَلَقَكَ۔اے اللہ اس چاند کو ہم پر امن و سلامتی اور ایمان و اسلام کے ساتھ طلوع فرما (اے چاند میرا اور تیرا رب اللہ ہے یہ چاند خیر و بھلائی کا چاند ہو۔خیر و بھلائی کا ہو، خیر و بھلائی کا ہو، میں اس پر ایمان لایا جس نے تجھے پیدا کیا۔نیا کپڑا پہنے کی دعا اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمُدُانْتَ كَسَوْتَنِي هَذَا نَشَأَ لَكَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ وَاَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ۔اے اللہ سب تعریفیں تیرے لئے ہیں تو نے مجھے یہ کپڑا پہنایا ہم اس کپڑے کی خیر و برکت تجھ سے طلب کرتے ہیں اور وہ خیر و بھلائی بھی جو اس کپڑے کا مقصد ہے اور اے اللہ میں اس کپڑے کے شرسے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس شر سے بھی جو اس کی وجہ سے پیدا ہو سکتا ہے۔8 آداب علم کے آداب کے بارہ میں تفصیلی مطالعہ کریں۔صفات باری تعالی