نصاب وقف نو — Page 34
34 يَا عَيْنَ فَيُضِ اللَّهِ وَالْعِرفان يَسْعَى إِلَيْكَ الْخَلْقُ كَالظَّمان (شعر 2011) دعائیں یاد کریں۔نماز کے بعد کی دعائیں اللهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ۔اے اللہ تو سلام ہے اور تجھ سے ہی ہر قسم کی سلامتی ہے اے جلال اور اکرام والے خدا تو بہت برکتوں والا ہے۔اَللهُمَّ أَعِنِّي عَلى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ۔اے اللہ مجھے اپنا ذ کر کرنے ، شکر کرنے اور احسن رنگ میں عبادت کرنے کی توفیق عطا فرما اَللّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَالْجَدِ مِنكَ الجد۔اے اللہ اس چیز کو جو تو نے عطا کی کوئی روکنے والا نہیں ہے اور جس چیز کو تو نے روک دیا ہو اسے کوئی دینے والا نہیں ہے اور تیرے سامنے کسی ذیشان کو کوئی شان فائدہ نہیں دے سکتی۔بیت الخلاء جانے کی دعا اللهم إنّي اَعُوذُبِكَ مِنَ الخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔اے اللہ میں ہر قسم کی ناپاک چیزوں اور ناپاک کاموں اور باتوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔بیت الخلاء سے باہر آنے کی دعا الْحَمدُ لِلَّهِ الَّذِى اَذْهَبَ عَنّى الأذى وَعَافَانِي وَأَبْقَى فِي مَنْفَعَتِه۔