نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 3
پیش لفظ خدا کے فضل وکرم کے ساتھ صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر نے شعبہ سمعی بصری " کے تحت ایک کیسٹ تیار کروائی تھی جس میں بذریعہ سوال و جواب بچوں کو نماز اور اس کے مسائل و آداب اور پڑھنے کا طریق بتایا گیا تھا۔اب بچوں کی مزید سہولت کے لئے کتاب کی صورت دی جارہی ہے۔بچوں کو نماز سکھانے کے لئے اُن کی بہترین کوشش ہے۔جزاها الله تعالیٰ احسن الجزاء - بچے جب کیسٹ سننے کے ساتھ کتاب پر بھی نگاہ رکھیں گے تو لطف دوبالا ہو جائے گا اور سمجھنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔اللہ تعالیٰ بچوں کو اس سے پوری طرح استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہماری سیکرڈی اشاعت عزیزہ امتہ الباری ناصر صاحبہ کے ساتھ جن خواتین واحباب نے کتاب کو ہمارے ہاتھوں تک پہنچانے میں مدد دی ہے سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء۔