نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 25 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 25

۲۵ برمان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌه اللهُ الصَّمَدُ : لَمْ يَلِدْهُ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا اَحَدَّه باجي جزاك الله ! کتنا پیارا پڑھا ہے آپ نے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین جزا دے بیچو ا اس کا ترجمہ ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ شروع کرتا یا کرتی ہوں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ جو نہایت مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے تو کہ کہ اللہ تعالیٰ ایک اللہ تعالیٰ کسی کا محتاج نہیں سب اس کے محتاج ہیں وہ کسی کا باپ نہیں اور نہ ہی وہ کسی کا بیٹا ہے ے وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ اور نہ کوئی اس کے برابر کا ہے ركوع رانی اس کے بعد اللہ اکبر کہ کر جھک کر دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے ہیں۔باجی اس کو رکوع کہتے ہیں۔اور رکوع میں اتنا جھکتے ہیں کہ سر اور کمر ایک سیدھ میں ہو۔اس طرح سے اپنے خدا کے آگے اپنے گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر جھکتے ہیں۔اور اس کی پاکیزگی اور عظمت بیان کرتے ہیں۔