نماز

by Other Authors

Page 13 of 61

نماز — Page 13

عذاب سے بچا ٢- رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ اے میرے رب مجھے اور میری اولا د کو قائم کرنے والا بنا۔اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ اے ہمارے رب میری اور میرے والدین اور تمام مومنوں کی بخشش فرما جس دن حساب ہونے لگے۔سلام اس کے بعد پہلے دائیں طرف اور پھر بائیں طرف منہ کر کے کہے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو۔وتر تین رکعت ہوتے ہیں تیسری رکعت میں رکوع کے بعد دعائے قنوت بھی پڑھی جاتی ہے دعائے قنوت اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِيْنُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ اے میرے اللہ ہم تجھی سے مدد چاہتے ہیں اور تجھی سے بخشش چاہتے ہیں اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں وَنَتَوَكَّلْ عَلَيْكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَنَشْكُرُكَ نیز تجھ پر توکل کرتے ہیں، اور تیری شنا کرتے ہیں اچھائی کے ساتھ اور تیرا شکر کرتے ہیں (13)