نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 42 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 42

42 ہونے) کا بہانہ کرتے ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ اگر کسی کے پاس اور کپڑے نہ ہوں تو اسی میں نماز پڑھ لے اور جب دوسرا کپڑا مل جاوے تو اس کو بدل دے۔اسی طرح اگر غسل کرنے کی ضرورت ہو اور بیمار ہو تو تیم کرلے۔خدا نے ہر ایک قسم کی آسانی کر دی ہے تاکہ قیامت میں کسی کو عذر نہ ہو۔اب ہم مسلمانوں کو دیکھتے ہیں کہ شطرنج گنجفہ وغیرہ بیہودہ باتوں میں وقت گزارتے ہیں۔ان کو یہ خیال تک نہیں آتا کہ ہم ایک گھنٹہ نماز میں گذار دیں گے تو کیا حرج ہوگا ؟ نیچے آدمی کو خدا مصیبت سے بچاتا ہے اگر پھر بھی برسیں تو بھی اُسے ضرور بچاوے گا۔اگر وہ ایسا نہ کرے تو نیچے اور جھوٹے میں کیا فرق ہو سکتا ہے؟ لیکن یاد رکھو کہ صرف ٹکریں مارنے سے خدا راضی نہیں ہوتا۔کیا دُنیا اور کیا دین میں جب تک پوری بات نہ ہو فائدہ نہیں ہوا کرتا۔صحابہ کرام کی نمازیں ( ملفوظات جلد سوم،ص 138) یہ نماز جو تم لوگ پڑھتے ہو صحابہ بھی یہی نماز۔۔۔۔۔۔