نماز عبادت کا مغز ہے — Page 227
227 دیکھتا وہ آنحضرت ﷺ کی عزت بھی نہیں کرتا ہے۔اس پیشگوئی صلى الله سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے کیونکہ لکھا ہے کہ تُجمَعُ له الصلوۃ۔یعنی اس کے لیے نماز جمع کی جائے گی۔ایسے امور جمع ہوجائیں گے کہ اس کیلئے نمازیں جمع کرنی پڑیں گی آنحضرت ﷺ کی نسبت میں اپنا اعتقاد رکھتا ہوں اس کو میں کسی کے دل میں نہیں ڈال سکتا الله الله الله میں ایک نیچے مسلمان کے لیے یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ ان اُمور کے ساتھ جو آپ ﷺ کی نبوت کیلئے بطور شہادت ہوں۔محبت کی جاوے۔ان میں سے یہ پیشگوئیاں بھی ہیں۔رسول اللہ ﷺ کی آنکھ کشفی کیسی تیز ہے اور آپ مین کی نگاہ کیسی دور تک پہنچنے والی تھی کہ آپ ﷺ نے سارا نقشہ اس زمانے کا کھینچ کر دکھایا۔ہم اس پیشگوئی کو جو تُجمع له الصلوة ہے بہت ہی بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس کے پورا ہونے پر ہمیں ایک راحت اور لذت آتی ہے جو دوسرے کے آگے بیان نہیں کر سکتے ، کیونکہ لذت خواہ جسمانی ہو خواہ رُوحانی۔ایک ایسی کیفیت اور اثر ہے جو الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔رسول اللہ ﷺ کی اس سے کمال درجہ کی عزت صلى الله اور صداقت ثابت ہوتی ہے کہ آپ ﷺ نے جو کچھ فرمایا وہ پورا