نماز عبادت کا مغز ہے — Page 218
218 سفر کی تعریف مسائل فقہ ایک شخص کا تحریری سوال پیش ہوا کہ مجھے دس پندرہ کوس تک ادھر اُدھر جانا پڑتا ہے۔میں کس کو سفر سمجھوں اور نمازوں میں قصر کے متعلق کس بات پر عمل کروں۔میں کتابوں کے مسائل نہیں پوچھتا ہوں۔حضرت امام صادق کا دریافت کرتا ہوں۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا: ” میرا مذہب یہ ہے کہ انسان بہت دقتیں اپنے اوپر نہ ڈال لے۔عرف میں جس کو سفر کہتے ہیں، خواہ وہ تین کوس ہی ہو اس میں قصر و سفر کے مسائل پر عمل کرے۔إِنَّمَا الأعْمَالُ بِالنِّيَّات۔بعض دفعہ ہم دو دو تین تین میل اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کرتے ہوئے چلے جاتے ہیں، مگر کسی کے دل میں خیال نہیں آتا کہ ہم سفر میں ہیں ، لیکن جب انسان اپنی گٹھڑی اٹھا کر سفر کی نیت سے چل پڑتا ہے تو وہ مسافر ہوتا ہے۔شریعت کی بناء دقت پر نہیں