نماز عبادت کا مغز ہے — Page 105
105 غیر اللہ کی طرف رجوع یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ یہ نماز جو اپنے اصلی معنوں میں نماز ہے، دُعا سے حاصل ہوتی ہے۔غیر اللہ سے سوال کرنا مومنانہ غیرت کے صریح اور سخت مخالف ہے، کیونکہ یہ مرتبہ دعا کا اللہ ہی کے لیے ہے۔جیتک انسان پورے طور پر خفیف ہوکر اللہ تعالیٰ ہی سے سوال نہ کرے اور اُسی سے نہ مانگے سچ سمجھو کہ وہ حقیقی طور پر سچا مسلمان اور سچا مومن کہلانے کا مستحق نہیں۔اسلام کی حقیقت ہی یہ ہے کہ اسکی تمام طاقتیں اندرونی ہوں یا بیرونی، سب کی سب اللہ تعالیٰ ہی کے آستانہ پر گری ہوتی ہوں۔جس طرح ایک بڑا انجمن بہت سی کلوں کو چلاتا ہے پس اسی طور پر جب تک انسان اپنے ہر کام اور ہر حرکت و سکون کو اُسی انجن کی طاقت عظمی کے ماتحت نہ کر لیوے وہ کیونکر اللہ تعالیٰ کی الوہیت کا قائل ہوسکتا ہے اور اپنے آپ کو ایسی وَجَّهُتُ وَجُهِيَ لِلَّذِى فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ (الانعام:80) کہتے وقت واقعی حیف کہہ سکتا ہے؟ جیسے منہ سے کہتا ہے، ویسے ہی ادھر کیطرف متوجہ ہو تو لاریب وہ مسلم ہے۔وہ مومن اور حنیف ہے، لیکن جو شخص اللہ تعالی کے سوا غیر اللہ سے سوال کرتا ہے