نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 53 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 53

53 بند و خدا تعالی تمہیں ملنے کے لیے آیا ہے۔اٹھو اور اس سے مل لو 66 ( تفسیر کبیر جلد ۶ تفسیر سورۃ مومنون صفحه ۱۳۵) سجدہ سہو نماز کے دوران ایسی غلطی جس کی وجہ سے ارکان نماز کی ترتیب بدل جائے یا کوئی واجب عمل جیسے درمیانی قعدہ ( بیٹھنا ) رہ جائے یا رکعات کی تعداد میں فرق پڑ جائے یا فرق پڑنے کا شک پڑ جائے تو ایسی غلطی کے تدارک کے لیے دو زائد سجدے کرنے ضروری ہوتے ہیں۔ان سجدوں کو سجدہ سہو کہا جاتا ہے۔یہ سجدے نماز کے آخری قعدہ میں تشہد درود شریف اور مسنون دعاؤں کے بعد کئے جاتے ہیں۔جب آخری دعا ختم ہو جاتی ہے تو تکبیر کہہ کر دو سجدے کئے جاتے ہیں۔ان سجدوں میں بھی تسبیحات سجدہ پڑھی جاتی ہیں اس کے بعد بیٹھ کر سلام پھیر دیا جاتا ہے۔یہ دو سجدے اس بات کا اعتراف ہیں کہ غلطی اور نقص سے پاک صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔انسان کمزور اور غلطی کا پتلا ہے اللہ تعالیٰ اس کی غلطی سے در گذر فرمادے اور بدنتائج سے محفوظ رکھے۔نوٹ : رکعت اگر رہ جائے تو سجدہ سہو سے قبل رکعت کی ادائیگی بھی ضروری ہے نماز جمعہ ان نمازوں کے علاوہ ایک جمعہ کی نماز ہے جو جمعہ کے دن ظہر کے وقت پڑھی جاتی ہے اس دن ظہر کی نماز نہیں پڑھی جاتی۔اس نماز کے لیے جماعت شرط ہے۔تمام بالغ تندرست مسلمان / مسلمانوں پر یہ نماز واجب ہے۔جیسا کہ قرآن پاک کا ارشاد ہے: