نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 1 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 1

1 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فرضیت نماز مسلمانوں کے لیے نماز ایک بنیادی عبادت ہے اور پانچ ارکانِ اسلام میں سے ہے جو سب مسلمانوں پر فرض ہے اور کبھی ساقط نہیں ہوتی۔نماز کے احکام کا ہمیں قرآن کریم ، آنحضرت ﷺ کی سنت اور احادیث سے پتہ چلتا ہے۔نماز کے متعلق بعض قرآنی احکام حسب ذیل ہیں :۔وَاَقِيْمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّكَوةَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (سورۃ نور: ۵۷) اور تم سب نمازوں کو قائم کرو اور زکوۃ دو اور اس رسول کی اطاعت کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔إِنَّ الصَّلوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتباً موقوتان ( سورة النساء:۱۰۴) نماز مومنوں پر یقینا ایک موقت ( وقت پر ادا کئے جانا ) فرض ہے۔