نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 74
۷۴ فیصلہ کا آسان طریق دلائل اور بحث کے میدان میں تو لفظی نزاع اور معنوی موشگافیوں میں کی بڑی گنج ٹش ہوتی ہے، لیکن حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے لاہوری فریق کے سامنے فیصلہ کا ایک ایسا طریق بھی پیش فرمایا تھا جس سے انسان صحیح نتیجہ پر بڑی آسانی سے پہنچ سکتا ہے۔حضور نے شائد میں مؤكد لعذاب قسم کھا کر فرمایا :- میں قسم کھاتا ہوں کہ وہ خدا جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، وہ خدا جو عذاب کی طاقت رکھتا ہے و خدا جس نے میری جان کو قبض کرنا ہے ، وہ خدا جو زنده قادر اور سزا و جزا دینے والا ہے وہ خدا جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کی ہدایت کے لیے مبعوث فرمایا۔میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں حضرت مرزا صاحب کو اس وقت بھی جبکہ حضرت مسیح موعود زندہ تھے اسی قسم کا نبی مانتا تھا جس طرح کا اب مانتا ہوں۔میں اس بات کے لیے بھی قسم کھاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے رڈیا میں مجھے منہ در منہ کھڑے ہو کر کہا ہے کہ مسیح موعود نبی تھے۔میں یہ نہیں کہتا کہ غیر مبالعین سب کے سب عملی لحاظ سے بڑے ہیں اور ہماری جماعت