نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 51 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 51

۵۱ نبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کا موقف ۱۹۱۴ سے پہلے اور بعد) تقریر چهارم از محترم مولانا جلال الدین صاحب شمش فاضل) () 33 آج سے چودہ سو سال قبل مخبر صادق حضرت خاتم النبيين ، سيد الأوليم والآخرین صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت محمدیہ کے ایک عظیم الشان امام اور حکم د عدل اور مہدی مسیح کی آمد کی خوشخبری دی تھی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موعود کے لیے چار مرتبہ صراحت سے نبی اللہ کے الفاظ استعمال فرمائے تھے (صحیح مسلم) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی بطل جلیل اور اسی پاک وجود تک اپنا محبت بھر سلام پہنچانے کی اُمت کو وصیت فرمائی تھی۔عَلَيْهِ الصَّلوةُ والسلام اور حضور نے اُمت کے اس منفرد اور واحد وجود کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا تھا لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيُّ (ابوداود) کہ میرے اور اس کے درمیان کوئی نبی نہیں ہو گا۔یعنی ایک میں نبی ہوں اور ایک وہ نبی ہوگا۔صرف یہی نہیں، بلکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے امت محمدیہ کے اس موعود کی نبوت کو ہی