نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 27 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 27

کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا ہے پانچواں نتیجہ : اس عبارت سے یہ نکلتا ہے کہ دوسری قدرت کا ظہور حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد ہو گا ، یعنی آپ کے جانے کے بعد دوسری قدرت آئے گی، جیسا کہ آپ نے فرمایا ، اور دہ دوسری قدرت نہیں سکتی جب تک میں نہ جاؤں" انجمن تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں قائم ہو چکی تھی لیکن بیاں موعود پر قدرت ثانیہ کے ظہور کے متعلق آپ فرماتے ہیں کہ وہ نہیں آسکتی جب تک کہ میں نہ جاؤں۔اور اُوپر یکیں بیان کر آیا ہوں کہ قدرت ثانیہ سے مراد خلافت ہے اب اصل کی موجودگی میں خلافت کا سوالی پیدا نہیں ہوتا۔اس لیے حضور نے فرمایا کہ جب تک میں نہ جاؤں دوسری قدرت نہیں آسکتی ، یعنی میرے جانے کے بعد خلافت کا سلسلہ قائم ہو گا۔جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوا۔آپ کے جانے کے بعد قدرت ثانیہ کا ظہور حضرت ابو بکر صدیق کے وجود میں ہوا۔یہ سب نتائج جو رسالہ الوصیت کی عبارت سے نکلتے ہیں ثابت کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد خلافت کا سلسلہ جاری رہے گا اور شخصی خلافت کی صورت میں ہوگا۔(۳) سبز اشتہار میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ہے کہ : ور سرا طریق انتزال رحمت کا ارسال مرسلین و نبیستین و ائمۃ واولیا و خلفاء ہے تاان کی اقتداء و ہدایت سے لوگ راہِ راست پر آجائیں اور ان کے نمونہ پر اپنے تین بنا کر نجات پا جائیں۔سو خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اس عاجز کی اولاد کے ذریعہ سے یہ دونوں شقیں ظہور میں آجائیں"