نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 56 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 56

04 لئے آپ کو ایک روحانی سفر کر وایا۔بچه روحانی سفر کیا ؟ ماں۔آپ نے کبھی خواب دیکھا ہے ؟ آپ تو بہت خواب دیکھتے ہیں کبھی آپ نے خود کو اڑتے ہوئے دیکھا ہے کبھی دنیا کی سیر کرتے دیکھا ہے۔ہر جگہ آپ کا جسم نہیں جاتا بلکہ نیند میں آپ یہ نظارے دیکھتے ہیں۔ایک تو نیند میں خواب ہوتے ہیں۔دوسرے خواب جیسے نظارے کشف میں نظر آتے ہیں۔کشف سوتے میں نہیں بلکہ جاگنے کی حالت میں نظر آتے ہیں۔ذراسی دیہ کو لگتا ہے انسان کا رشتہ اپنے اردگرد سے کٹ ساگیا اور اُسے کچھ مناظر نظر آتے ہیں۔نبیوں کے خواب اور کشف بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے پیچھے اور الہام کی طرح ہوتے ہیں۔آپ ایک انسان تھے مگر آپ کا مرتبہ بہت اونچا تھا۔آپ سے پیار کے اظہار کے لئے اور بہت سی باتیں سمجھانے کے لئے آپ کو ایک روحانی سفر کر وایا گیا جو خواب اور کشف جیسی کیفیت میں ہوا۔قرآن پاک کی سورہ نجم میں اس کا ذکر ہے۔آپ نے دیکھا کہ حضرت جبرائیل آپ کو ساتھ لے گئے ہیں ایک ایک کر کے ساتوں آسمانوں کی سیر کرائی وہاں موجود انبیاء سے ملاقاتیں ہوئیں پھر جبرائیل آپ کو اس سے بھی اوپر لے گئے جہاں کوئی انسان نہیں جاسکتا تھا حتی کہ فرشتہ جبرائیل بھی نہیں اس مقام کا نام سدرة المنہتی ہے۔اس کے آگے کوئی روحانی مقام اور درجہ نہیں ہں پھر خدا ہی ہے اور یوں کشفی طور پر خدا تعالی سے آپ کی طاقات ہوئی باتیں ہوئیں آپ نے اپنے پیدا کرنے والے خدا کو دیکھا اس کی آواز سنی اُس کے