نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 54 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 54

۵۴ جنگ احزاب کے بعد ستر خاندانوں کے ساتھ مدینے ہجرت کی۔آپ نے حضرت ابو ہریرہ کا نام سنا ہے جو بہت سی احادیث بیان کرتے ہیں یہ قبیلہ دوس ہی سے تعلق رکھتے تھے۔اچھا۔آپ کو میں اتنی باتیں بتا رہی ہوں آپ بھی مجھے سوچ کر ایک بات بتائیے انسان کیوں پیدا کیا گیا۔اس کی پیدائش کی کیا غرض ہے۔بچہ۔انسان کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اسی کی اطاعت اور عبادت انسان کی پیدائش کی غرض ہو سکتی ہے۔ماں۔ہو سکتی ہے کیوں نہیں بلکہ ہے۔یقیناً آپ نے درست کہا ہے۔دراصل عبادت ہی خدا تعالیٰ سے ملاقات کا ذریعہ ہے۔جب سے دنیا بنی ہے انسان پیدا ہوئے ہیں بنی آئے ہیں۔وہ یہی بات بتاتے آرہے ہیں کہ انسان خدا کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اس کا کام ہے خدا تعالی کی اتنی عبادت کرے کہ خدا تعالیٰ سے ملاقات ہو جائے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں اللہ پاک نے ایسی قوتیں رکھی تھیں جو انسان کو اس کے مقام تک پہنچانے والی تھیں۔پھر آپ کا نمونہ ، پاکیزہ اخلاق ، بلند کردار، سیرت کی پاکیزگی۔ایک ایک صفت اتنی مکمل اور خوبصورت کہ اس سے بہتر سوچی ہی نہیں جاسکتی تھی۔اسی لئے اللہ پاک آپ سے بہت پیار کرتا تھا اور خاص سلوک فرمانا تھا۔آپ کو اللہ پاک پر پورا بھروسہ تھا۔اسی لئے تو طائف چلے گئے نہ ڈرے نہ خوفزدہ ہوئے۔اللہ پاک کی خاطر آپ کو اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں تھی مسلسل مکہ والوں کے مذاق اور تنخجیک برداشت کی کبھی غصہ نہیں آیا