نبوت سے ہجرت تک — Page 38
۳۸ بچہ۔کیا ان لوگوں پر پیارے آقا کے دکھ کی حالت کا بھی اثر ہوتا تھا۔اللہ میاں ان کے دل میں خوف اور ڈر نہیں پیدا کرتا تھا۔ماں۔پیار سے آقا کو دکھ میں دیکھ کر تو یہ حالم خوش ہوتے تھے لیکن بہت سے ایسے مواقع آئے جب خدا نے انہیں خوف زدہ کیا۔جس کا اظہار بھی وہ کرتے رہے۔مگر جب انسان فیصلہ کر لے کہ میں نے نہیں ماننا اور مخالفت ہی کرنی ہے تو وقتی اثر تو ہوتا ہے لیکن پھر وہی بے خوفی طاری ہو جاتی ہے۔بیچہ۔کوئی واقعہ بتائیے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں ڈرایا ہو۔ماں۔جب پیارے آقا کفار کے رئیسوں سے ملاقات کے بعد لوٹے۔تو ابو سہیل نے کہا کہ دیکھا اس نے ایک بات بھی نہیں مانی۔واللہ اب میں چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک اس کا سر نہ کچل دوں۔جو لوگ وہاں موجود تھے سوائے چند شریفوں کے سب کے کہا ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔پھر کیا تھا ابو جہل ایک بڑا پتھر لے کر صحن کعبہ میں کھڑا ہو گیا اور آپ کا انتظار کرنے لگا۔آپ آئے اور نماز میں مصروف ہو گئے۔وہ پتھر لے کر بڑھا لیکن خوف زدہ ہو کہ بلڈ۔پھر اس کے ہاتھ سے گر گیا۔وہ اپنے لوگوں میں لوٹا جو اس منتظر کو بہت شوق سے دیکھ رہے تھے۔انہوں نے پوچھا کہ کیا ہوا ہے وہ بولا ایک طاقتور اور خوفناک اُونٹ میری طرف بڑھا اور مجھے کھا جانا چاہتا تھا۔کہ میں پلٹ آیا۔بچہ۔پھر بھی ابو جہل کو احساس نہ ہوا۔