نبوت سے ہجرت تک — Page 22
جواب میں دُعا دیتے تو ان کو شرمندگی ہوتی تھی۔بچہ۔پیارے آقا کو بھی ستانے سے باز نہیں آتے تھے ؟ جب اُن کے قبیلے کے لوگوں نے منع کیا تھا۔ماں۔جب ابولہب کفار کے ساتھ ہو۔پھر ابوجہل ، امیہ بن خلف جیسے ظالم سردار ہوں پھر ان کے پاس پیسے کی بھی کمی نہیں تھی تو وہ کیسے باز آ سکتے ہیں۔کبھی آپ بازار سے گزر رہے ہوتے تو مدھم - مرقم پکارتے۔گردن پر تھپڑ مارتے جاتے۔اور کہتے کہ دیکھو لوگو با شخص اپنے آپ کو خدا کا نبی کہتا ہے۔گویا وہ یہ بتانا چاہتے تھے کہ یہ جس خدا کا پتہ دے رہا ہے وہ توڑی قوت اور طاقت والا ہے پھر وہ خدا کیوں نہیں ہمارے ظلم سے بچانا تھوکن شروع کر دیتے۔دھکے دیتے تو دیتے چلے جاتے۔اور ساتھ ساتھ سنتے اور شور مچاتے۔کہ یہ تو اتنا کمزور ہے کہ اپنے آپ کو ہم سے بچا نہیں سکتا تو یہ نبی کیسے ہو گیا۔بچہ۔پیارے آقا ان کے لئے بددعا کیوں نہیں کرتے تھے۔ماں۔آپ تو رحمت کا پیغام لائے تھے اور پھر آپ کسی کو دکھ میں نہیں دیکھے سکتے تھے پھر بد دعا کیسے دیتے۔بچہ۔امی پیارے آقا دوسرے شہر کے لوگوں کے پاس چلے جاتے۔ماں۔آپ ابھی مکہ کے لوگوں سے مایوس نہیں ہوئے تھے۔پھر خدا تعالیٰ کے حکم کے بغیر آپ کوئی کام بھی نہیں کرتے تھے۔اس لئے سارا ز ور سمجھانے اور دعا کرنے میں لگا ر ہے تھے۔لیکن جب حج کے دن آتے تو مغرب کے سامنے قبائل