نبیوں کا سردار ﷺ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 67 of 327

نبیوں کا سردار ﷺ — Page 67

۶۷ نبیوں کا سردار باقی انصار نے بھی مہمان نوازی میں اپنا حصہ طلب کیا اور جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے گھر کا انتظام نہ ہو گیا باری باری مدینہ کے مسلمان آپ کے گھر میں کھانا پہنچاتے رہے لا حضرت انس خادم آنحضرت ﷺ کی شہادت مدینہ کی ایک بیوہ عورت کا ایک ہی لڑکا انس“ نامی تھا۔اُس کی عمر آٹھ سال تھی وہ اُسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائیں اور کہا کہ یا رَسُول اللہ ! میرے اس لڑکے کو اپنی خدمت کے لئے قبول فرما ئیں۔وہ عورت اپنی محبت کی وجہ سے اپنے لڑکے کو قربانی کے لئے پیش کر رہی تھی لیکن اُسے کیا معلوم تھا کہ اُس کا لڑکا قربانی کے لئے نہیں بلکہ ہمیشہ کی زندگی کے لئے قبول کیا گیا۔انس " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں اسلام کے بہت بڑے عالم ہوئے اور آہستہ آہستہ بہت بڑے مالدار ہو گئے۔انہوں نے ایک سوسال سے زیادہ عمر پائی اور اسلامی بادشاہت میں بہت عزت کی نگاہ کے ساتھ دیکھے جاتے تھے۔انس کا بیان ہے کہ میں نے چھوٹی عمر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کا شرف حاصل کیا اور آپ کی زندگی تک آپ کے ساتھ رہا کبھی آپ نے مجھ سے سختی کے ساتھ بات نہیں کی، کبھی جھڑ کی نہیں دی، کبھی کسی ایسے کام کیلئے نہیں کہا جو میری طاقت سے باہر ہو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قیام مدینہ کے ایام میں صرف انس سے خدمت لینے کا موقع ملا اور انس کی شہادت اس بارہ میں آپ کے اخلاق پر نہایت تیز روشنی ڈالنے والی ہے۔ے بخاری باب هجرة النبي ﷺ + زرقانی جلدا واقعة هجرة مسلم كتاب فضائل الصحابة