مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 41
41 ایک مراسلہ روانہ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ مرزا حسین علی کو پناہ دی جائے اور اس کی جان کی حفاظت کی جائے۔وزیر اعظم ایسا کرنے کی پوزیشن میں نہ تھا۔اپنی معزولی اور عوام اور علماء کے ڈر کی وجہ سے وہ اس بات کو ماننے پر آمادہ نہ ہوا۔حسین علی کو شہر ان کے قید خانے میں ڈال دیا گیا۔“ (صفحہ 80-81) 7۔1917ء کے اشتراکی انقلاب کے بعد عبد البہاء کا وظیفہ کم کر دیا گیا۔اس کا باپ بہاء اللہ تمام زندگی روس کا وظیفہ خوار رہا۔روسی انقلاب کے ابتدائی سالوں میں اشتراکیوں نے بہائیوں کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھایا بلکہ جہاں کہیں روس کی مذہب دشمنی کا ذکر ہو تا وہاں بہائیوں کے ساتھ حسن سلوک کو بطور مثال پیش کیا جاتا کیونکہ اشتراکی روس میں بہائی آزادی سے رہ رہے تھے۔1925ء کے وسط میں اشتراکی روس کی تیرہ کروڑ آبادی میں صرف ایک مذہبی پرچہ نکلتا تھا جو بہائی جریدہ خورشید خاور (انگریزی) تھا۔مئی 1927ء میں برطانیہ اور روس کے تعلقات خراب ہو گئے۔روس نے ہندوستان کے انقلابیوں کو تاشقند کے مراکز میں فوجی تربیت دینی شروع کی جس پر برطانوی حکومت نے احتجاج کیا۔ستمبر 1927ء کے ”بہائی نیوز“ (Bahai (News) نے ترکستان میں محفل روحانی ملی کے قیام کا اعلان کیا۔“ (صفحہ 220) حواشی: 1 بحواله شورش با بیان در ایران جلد 20(143-159) روسی کلچرل سینٹر ماسکو کا ماخوذ التوحید شمارہ 1 جلد 1 مضمون مجتبی سلطانی۔2 تاریخ نبیل 56 نیز قرن بدیع91۔3 تاریخ نبیل 180۔4 ایضاً صفحہ 181۔