مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 289
289 اس ماحول میں احرار نے اپنے ناپاک منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاکستان میں ملک گیر شورش بر پا کرنے کا سٹیج تیار کر لیا جو شورش کا شمیری صاحب اور مولوی تاج محمود صاحب ایڈیٹر ”لولاک فیصل آباد کا رہین منت تھا۔چنانچہ اخبار لولاک نے 8 مئی 1987ء صفحہ 91 میں مولوی تاج محمود صاحب کو ”محافظ ختم نبوت“ قرار دیتے ہوئے لکھا: 1974ء کی تحریک ختم نبوت کی بنیادی حکمت عملی دراصل آغا شورش اور مولانا تاج محمود ہی کی متعین کردہ تھی۔۔۔۔مولانا نے ستمبر 1974ء کے قادیانی فیصلے سے کئی ماہ قبل احباب کو پورے یقین کے ساتھ کہہ دیا تھا کہ اس دفعہ تحریک کامیاب ہو جائے گی۔“ مولوی تاج محمود نے اس کامیابی کا فوری سبب یہ بتایا کہ ”مولوی منظور احمد سندھی۔۔۔۔ذوالفقار علی بھٹو سے ملاقات کے لئے خاص طور پر مدینہ سے تشریف لائے ہیں۔“ حواشی 1 رسالہ ” چٹان لاہور 8 ستمبر 1975ء صفحہ 5۔2 ہفت روزہ ”زندگی“ لاہور 22 تا 28 جنوری 1994ء۔رپورٹ اردو ایڈیشن صفحہ 275-272۔4 اخبار ” نوائے وقت“30 جنوری1986ءصفحہ 11۔5 آئین پاکستان 1973، صفحه 169-168 از جناب صفدر محمود صاحب اشاعت دوم 1974- ناشر شیخ غلام علی اینڈ سنز پبلشر چوک انار کلی لاہور۔6 ”لولاک» فیصل آباد 14 ستمبر 1973ء صفحہ 1۔7 روز نامه ” امروز“ 30 دسمبر 1973ء صفحہ 2 کالم 5۔