مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 14 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 14

14 احراری مطالبہ اقلیت کا عالمی پس منظر حرف اوّل پیشتر اس کے کہ احراری مطالبہ اقلیت کے سیاسی اور مذہبی خدوخال اور اس کے عالمی پس منظر پر جدید تحقیقات پیش کی جائیں، یہ بتانا لازم ہے کہ جس طرح حضرت بانی سلسلہ احمدیہ ، موعود شخصیت اور آپ کی جماعت آخرین، ایک موعود جماعت ہے جس کا قیام منہاج نبوت کے عین مطابق عمل میں آیا اور پھر سنت اللہ کے مطابق اُس نے تدریجی ترقی کی۔اس طرح خدا کی اس مقدس جماعت کے خلاف اٹھنے والے یاجوج ماجوج اور دجال کے فتنوں کی خبریں بھی کتاب اللہ ، احادیث نبوی اور بائبل میں صدیوں قبل دی گئی تھیں جیسا کہ سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر میں بالتفصیل بتایا جاچکا ہے۔1891ء میں حضرت اقدس مسیح موعود پر دعوی مسیحیت کے ساتھ جناب الہی کی طرف سے انکشاف کیا گیا کہ یا جوج ماجوج سے مراد انگریز اور روس کی دوا قبال مند قومیں ہیں جو آتشیں ہتھیاروں سے دنیا پر حکمر انی کر رہی ہیں اور گرجے سے نکلنے والا د جال پادریوں کا گروہ ہے جو انگریزوں کی پشت پناہی میں کرۂ ارض پر پھیل رہا ہے اور دنیا بھر کے مسلمان صلیبی طوفان میں بہتے چلے جارہے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور دجال کی بھی پیشگوئی فرمائی جو خراسان سے خروج کرے گا۔یہ وہی علاقہ ہے جہاں بابیوں کا مرکز بدشت واقع ہے۔اسی جگہ 1264ھ (مطابق 1848ء) میں باہیوں کا اجتماع ہوا جس میں ایک سوچی سمجھی سازش کے مطابق قرآنی شریعت کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارض خراسان ہی کے متعلق فرمایا۔الدجال يخرج من ارض بالمشرق يُقالُ لَها خراسان يتبعه اقوام كانووجوههما لمجان المطرقه 1 یہ اہم حدیث صدیق اکبر حضرت امیر المومنین ابو بکر خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے اور اس کا ترجمہ یہ ہے کہ دجال مشرقی علاقہ خراسان سے نکلے گا۔اس کی پیروی وہ قومیں کریں گی