مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 213 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 213

213 1935ء اور 1937ء کے درمیان روسیوں نے مشیر ، انجینئر ، فنی ماہر ، ڈاکٹر اور اساتذہ کی شکل میں تقریباً چار سو افراد کو مشرقی ترکستان بھیج دیا جن کی حیثیت روسی ایجنٹوں کی تھی۔ان لوگوں کو فوجی، سول، اقتصادی، ثقافتی اور انتظامی عہدوں پر متعین کیا گیا اور اس طرح ان تمام محکموں اور شعبوں کا انتظام پوری طرح روسیوں کے ہاتھ میں آگیا۔مشیروں کی شکل میں روس کے ان ایجنٹوں کا تقرر، شن کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے تحت عمل میں آیا تھا جو پہلے ہی کر لیا گیا تھا۔جولائی 1935ء میں روس سے آنے والے خصوصی ماہروں نے سب سے پہلے مشرقی ترکستان میں روس کے نمونے پر سیاسی پولیس تشکیل کی۔پیٹر فلیمنگ نے لکھا ہے: طاقتور پولیس اندرونی سیاست کی نگرانِ اعلیٰ تھی۔یہ (G-P-U) کے نمونے کی کے پر تھی اور اسی کی طرح کسی بھی حاکم کے سامنے جواب دہ نہ تھی۔اس پولیس کے تحت مشرقی ترکستان میں مقامی باشندوں کے خلاف جاسوسی کی سر گرمیاں بڑھ گئیں اور ترکوں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے نئے نئے طریقے ایجاد کئے جانے لگے۔ان طریقوں کا مقصد ایذارسانی کے ذریعے ان جرائم کا تعارف کروانا تھا جو ترکوں کے سر تھوپے جاتے تھے۔ترکوں پر جھوٹے الزام لگائے جاتے تھے اور پھر ان کا اعتراف کرایا جاتا تھا۔روسیوں نے ایذارسانی کے ایک سو پچھیں اور قتل کرنے کے اٹھائیس مختلف طریقے ایجاد کئے تھے۔ان میں سے چند یہ تھے۔ا۔خواتین کے اعضائے تناسل میں برقی قمقمے داخل کر کے ان میں بجلی کی رو چھوڑنا۔۲۔سروں اور پیروں کو الگ الگ رسیوں سے باندھنا اور ان رسیوں کو مخالف سمت میں کھینچنا۔۳۔جسم میں سوراخ کر کے اس میں گرہ دار رسی داخل کرنا اور دو دن بعد زخم بھر آنے پر اس رسی کو آری کی طرح چلانا۔۴۔فوجی تربیت کے دوران ترکوں کو نشانہ بازی کا ہدف بنانا۔۵۔کانوں کے اندر زہریلی گیس داخل کر کے ہلاک کرنا۔التائی کے ہیرو