مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 12
12 بازؤوں میں نفرتوں کا بیج بونے لگے اور جب دسمبر 1971ء میں سقوط ڈھاکہ ہوا تو احرار نے آل انڈیا نیشنل کانگرس کی سکیم کے عین مطابق اپنی توجہ بچے کھچے پاکستان میں فرقہ پرستی کو ہوا دینے پر مبذول کر دی اور ضرب خفیف کے ایک معمولی واقعہ کی آڑ لے کر افترا پردازیوں کی ایسی انسانیت سوز مہم چلائی کہ پاکستان کی سر زمین جس کے لئے احمدیوں نے قربانیاں دی تھیں اور خون کے نذرانے پیش کئے تھے، کربلا بنادی گئی اور ظلم و ستم کی حد یہ تھی کہ پاکستان کے سوشلسٹ وزیر اعظم مسٹر ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کی ہوس میں جماعت احمدیہ پاکستان کے خلاف نیشنل اسمبلی میں 7 ستمبر 1974ء کی قرار داد تکفیر پاس کرائی۔سانحہ ربوہ “ کا منصوبہ کہاں اور کس ملک میں تیار ہوا؟ اُس کا انکشاف انہی دنوں وزیر اعظم پاکستان نے اپنی نشری تقریر میں کر دیا اور واضح لفظوں میں بتایا کہ اس کے پیچھے ماسکو اور کابل کا ہاتھ ہے۔22 جدید تحقیقات واکتشافات کے اس اجمالی خلاصہ کے بعد احراری مطالبہ اقلیت کے پس منظر کی تفصیلات ملاحظہ ہوں۔حواشی: 1 تاریخ ہند حصہ دوم صفحہ 191-193 از مولوی محمد شفیع صاحب ایم اے سابق ہیڈ ماسٹر اسلامیہ ہائی سکول شیر انوالہ گیٹ لاہور مطبوعہ بک ڈپوار دو بازار لاہور۔2 ” مقدمہ بہادر شاہ ظفر“ (از خواجہ حسن نظامی دہلوی) صفحہ 2-3 وصفحہ 157 تا 163 اشاعت جولائی 1920ء۔طبع دوم اپریل 1990ء ناشر الفیصل غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور۔3 " مقدمہ بہادر شاہ ظفر “ صفحہ 56-57۔4 ” مقدمہ بہادر شاہ ظفر “صفحہ 106۔5 " مقدمہ بہادر شاہ ظفر “صفحہ 197۔6 ” مقدمہ بہادر شاہ ظفر “صفحہ 225۔7 "The Oxford History of India” p۔737 (By The Late Vincent Smith, C۔I۔E) Oxford University Press Karachi 1992۔و اکابرین تحریک پاکستان صفحه 169-170- از جناب محمد علی چراغ صاحب۔ناشر سنگ میل پبلیکیشنزلاہور اشاعت 1997ء۔قائد اعظم اور ان کا عہد صفحہ 42-43۔مولفہ جناب رئیس احمد جعفری مورخ پاکستان۔10 اخبار ملاپ 23 جون 1925ء صفحہ 9 بحوالہ "ہندوراج کے منصوبے" از محقق احمدیت ملک فضل حسین صاحب قادیان۔طبع ہفتم۔اشاعت د سمبر 1931ء قادیان۔