پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت

by Other Authors

Page 42 of 49

پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت — Page 42

پر کیف عالم تصور کا مشاعرہ جشن خلافت اور اصحاب مسیح الزماں کے عاشقانہ اشہ عجب توحید کی سرسبز کھیتی لہلہائے گی 42 بروز مصطفیٰ کے فیض کا چشمہ رواں ہو گا خواتین جماعت نے مبارک صد مبارک ہو نظام احمدی میں ان کا حصہ بھی عیان ہو گا جو بچے پارہے ہیں پرورش آج انکی گودوں میں علم بردار اسلامی انہی سے ہر جواں ہو گا ہمارے ساقیء کوثر لبا لب جام بخشیں گے خراب وخته حال اکمل بھی خوش خوش نغمہ خواں ہوں گے صدر مجلس کا اختتامی خطاب الفضل ۲۸ دسمبر ۱۹۳۹ جوبلی نمبر صفحه ۳۰) آخر میں صدر مجلس نے فرمایا للہ الحمد کہ اس نے اپنے خاص فضل اور اعجازی شان سے اس یادگار مشاعرہ کو ہر لحاظ سے کامیابی بخشی۔خلافت کے آفاقی نظام کا وعدہ ربّ العرش نے فرمایا اور خصوصاً آخرین میں مسیح موعود کے بعد دوبارہ اس کے قیام کی نہ صرف خوشخبری دی بلکہ خلفاء کے لئے یہ دعا کی۔" اللهم ارحم خلفاءى الذين ياتون من بعدى۔الذين يروون < احادیثی وسنتى و يعلمونها الناس (جامع الصغير للسيوطي) ”اے میرے اللہ میرے خلفاء پر رحم فرما، جو میرے بعد آئیں گے اور میری احادیث اور میری سنت بیان کریں گے اور اس کی تعلیم گل عالم کو دیں گئے۔غلامان مسیح محمدی اور شمع خلافت کے پروانو ! ! ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی اپنے نبی نبیوں کے سردار محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس مقبول دعا کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کے لئے اجتماعی دعا کریں۔تا خالقِ کائنات کی یہ نعمت عظمیٰ قیامت تک ہم پر سایہ فگن رہے۔آمین میرے پیارے بھائیو! آیئے ہم رب کریم کے حضور رونے والی آنکھ پیش کر