پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت — Page 15
15 پُر کیف عالم تصور کا مشاعرہ جشن خلافت اور اصحاب مسیح الزماں کے عاشقانہ اشعار خدا کے فضل کے بن جاؤ وارث اگر شوق حیاتِ جاوداں ہے خدا کو اس طرح راضی کرو تم فرشتے بھی پکار اُٹھیں کہ ہاں ہے ( الفضل ۳۱ دسمبر ۱۹۱۴ء صفحه ۸) حضرت محمد نواب خان صاحب ثاقب مالیر کوٹلوی میرزاخانی ( تحریک احمدیت کے نہایت با کمال سخنور اور صاحب طرز شاعر۔جن کا کلام الحام ، البدر اور بدر کی زینت ہے۔حجتہ اللہ حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کی زیر قیادت سات مخلصین مالیر کوٹلہ کا ایک قدوسی وفد ۱۴ نومبر ۱۹۰۱ء کو زیارت مسیح موعود کے لئے قادیان پہنچا ( الحکم ۷ ا نومبر ۱۹۰۱ء صفحہ ۱۳)۔یہ وفدم دسمبر ۱۹۰۱ ء تک اپنے مقدس امام ہتمام کی بابرکت مجالس سے فیض یاب ہوتا رہا۔اس وفد میں حضرت ثاقب بھی تھے جیسا کہ حضرت نواب محمد علی خاں صاحب نے اپنی ڈائری میں بھی ریکارڈ کر دیا ہے۔حضرت نواب محمد علی خاں صفحہ ۹۰۰ طبع دوم - مطبوعہ ۱۹۹۹ء) ایک طویل مسدس کے منتخب اشعار جو جلسہ سالانہ ۱۹۱۴ء میں آپ نے پڑھی۔اے مسیحا کے خلیفہ پیارے مرزا کے رشید مہدی صاحبقران موعود عیسی کے رشید والا نشاں کے نام لیوا کے رشید میرے آقا کے رشید میرے مولا کے رشید رنگ سلطان القلم ہے آپ کی تحریر میں اک اعجاز مسیحا آپ کی تقریر میں ہے آپ کے چہرہ ہے ہے نجم سعادت آشکار آپ کے رُوئے مبارک سے نجابت آشکار